بانہال // جموں ۔سرینگر شاہراہ پر منگل کے روز یکطرفہ ٹریفک جاری ہے ۔ٹریفک حکام کے مطابق مسافر بردار گاڑیوں اور بعد میں مال بردار گاڑیوں کو جموں اور ادہمپور سے وادی کشمیر کی طرف جانے کی اجازت دی گئی۔ ٹریفک جام کے اکا دکا واقعات کو چھوڑ کر شاہراہ پرمنگل کے روز معمول کا ٹریفک چلتا رہا اور شام تک بیشتر مسافر گاڑیوں نے بانہال ٹنل پار کی۔ ادھمپور سے گاڑیوں کے چھوڑے جانے کیلئے مقرر اوقات سے پہلے مال بردار ٹریفک اپنی منزلوں کی طرف بڑھا۔ واضح رہے کہ برفباری کی وجہ سے شاہراہ پر تین روز تک ٹریفک متاثر رہنے کے بعد اسے پیر کے روز معمول کے مطابق بحال کیا گیا تھا اور منگل کو جموں سے کئی روز کے بعد ٹریفک چھوڑنے کی وجہ سے بھاری تعداد میں مسافر اور مال گاڑیوں نے جموں سے وادی کشمیر کا سفر کیا۔ جواہر ٹنل کے اِس پار بانہال اور وادی چناب کے کئی علاقوں میں منگل کی دوپہر بعد مطلع ابر الود رہا