سرینگر//نیشنل انسٹی چیوٹ آف ٹیکنالوجی سرینگرکے ڈائریکٹرپروفیسر راکیش سہگل نے یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا سے ملاقات کی۔پروفیسرسہگل نے لیفٹیننٹ گورنر کو انسٹی چیوٹ کے کام کاج کے بارے میں جانکاری دی اوراس کے علاوہ اہم مسائل جیسے کیمپس کی وسعت ،اضافی ڈھانچے کی تعمیر،پانی کی سپلائی میں اضافہ،اورڈرینج وسیوریج نظام پر تبادلہ خیال کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے ڈائریریکٹر سے تبادلہ خیال کرتے انہیںصلاح دی کہ طلاب کی سہولیت کیلئے تمام لازمی اقدام پیشہ ورانہ کارکردگی کے ساتھ کئے جائیں تاکہ انسٹی چیوٹ کے ماحول میں جازبیت پیداہو۔انہوں نے انسٹی چیوٹ اورانڈسٹری کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے پروزردیا تاکہ روزگار کی سبیل ہو اور نئے اسٹارٹ اپس شروع کئے جائیں اورنئی نسل کیلئے روزگار کے مواقع بہم کرائے جائیں ۔