سرینگرکرگل شاہراہ 13روز بعد بحال | مغل روڑ ہنوز بند

بانہال// منگل کوسرینگر جموں شاہراہ یک طرفہ ٹریفک کیلئے بحال کی گئی جبکہ سرینگر لیہہ شاہراہ بھی 13روز بعد بحال کی گئی۔تاہم مغل روڑ ہنوز ٹریفک کی آوا جاہی کے لئے بند ہے ۔ سوموار کے روزمگھر کوٹ علاقے میںپتھر اور مٹی کے تودے گر آنے کے بعد سرینگر جموںشاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی ۔سڑک کو صاف کرنے کے ساتھ ہی یہاں کے لوگوں نے عملے اور مشینری کو فوری طور کام پر لگا کر شاہراہ کوقابل آمد و رفت بنا دیا۔اس دوران منگل کی صبح شاہراہ کو بحال کرنے کے بعد گاڑیوں کوجموں سے سرینگر جانے کی اجازت دی گئی ۔ ادھر وادی کشمیر کو لداخ کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر، لیہہ شاہراہ 13روز تک بند رہنے کے بعد بحال کی گئی۔منی مرگ سے گاڑیوں کو لداخ کی طرف جانے کی اجازت دی گئی ۔ شاہراہ کو فی الحال یکطرفہ گاڑیوں کیلئے کھول دیا گیا ہے۔آج لداخ سے سرینگر کی طرف گاڑیاں روانہ ہوسکتی ہیں۔ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ زائد از ایک ہفتے سے مسلسل بند ہے۔