بارہمولہ // ضلع بارہمولہ میں سرینگر مظفر آباد شاہراہ پر کئی مقامات پر پھسلن ہونے کی وجہ سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ ادھر اتوار کو خان پورہ میں دو گاڑیوں کی آپسی ٹکر کی وجہ سے تین افراد زخمی ہوگئے ۔ جبکہ کئی مقامات پر گاڑیوں کو نقصان ہوا ۔ اتوار کی صبح کو خانپورہ بارہمولہ میںدو گاڑیوں کے درمیان شدید ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے جن میں دو افراد کو سرینگر منتقل کیا گیا جبکہ دونوں گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔ اس دوران شیری علاقے میں بھی شاہراہ پر منجمد برف پر پھسلن پیدا ہوئی ہے جس کے نتیجے ایک گاڑی پلٹ گئی جس کی وجہ سے گاڑی کو بھاری نقصان ہوا ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ شاہراہ پرپٹن ، بارہمولہ ، شیری اور دیگر کئی مقامات پر جمع برف جم جانے کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے تاہم انتظامیہ اور بیکن حکام خاموش ہیں ۔انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ شاہراہ پر نمک کا چھڑکائو کیا جائے تاکہ ٹرانسپورٹروں اورمقامی لوگوں کو شاہراہ پرچلنے میں آسانی ہو ۔