سریاہ گائوں میں 15روز سے پانی بند

نوشہرہ //سب ڈویژن نوشہرہ کے سریاہ گائوں کے مکینوں نے بتایاہے کہ گزشتہ 15روز سے پانی کی سپلائی بند پڑی ہوئی ہے لیکن متعلقہ محکمہ کی جانب سے سپلائی کو بحال کرنے میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی جارہی ہے ۔مقامی معززین نے محکمہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں سپلائی بند ہونے کے سلسلہ میں متعلقہ حکام کو متعدد مرتبہ جانکاری فراہم بھی کی گئی لیکن انہوں نے اس کی بحالی کیلئے ابھی تک کوئی مثبت قدم نہیں اٹھایا ہے اور نہ ہی ملازمین کو اس سلسلہ میں کوئی ہدایت جاری کی گئی ہیں جس کی وجہ سے علاقہ کے لوگوں بالخصوص خواتین قدرتی چشموں سے پانی لانے پر مجبور ہیں ۔مقامی لوگوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ علاقہ میں سپلائی کو جلدازجلد بحال کرنے کیلئے متعلقہ ملازمین کو ہدایت جاری کی جائیں ۔