مینڈھر //سب ڈویژن مینڈھر کے مختلف سرکاری سکولوں میں انتظامیہ کے حکم کے باوجود گزشتہ کئی برسوں سے بیت الخلاء کی تعمیر ات مکمل ہی نہیں ہو سکی جبکہ ڈھانچوں کی تعمیر کے بعد پانی ،پاپئیں نصب کرنے کے علاوہ دیگر بنیادی سہولیات بھی فراہم نہیں کی جاسکی ہیں ۔انتظامیہ کی جانب سے کئی برس قبل محکمہ ایجوکیشن کو ہدایت جاری کی گئی تھی کہ تمام سرکاری سکولو ں میں بچوں او ر سٹاف ممبران کی سہولیت کیلئے ٹائلٹ کمپلیکس تعمیر کرنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی جس کے بعد اس سلسلہ میں فنڈز بھی وگزار کئے گئے تھے لیکن متعلقہ تعمیراتی ایجنسیوں کی جانب سے فنڈز استعمال کرنے کے بعد بھی ڈھانچوں کو مکمل ہی نہیں کیا گیا جبکہ ان ٹائلٹ کمپلیکس میں پانی جیسی ضروری سہولیا ت فراہم کرنے کیساتھ ساتھ پاپئیں ہی نصب نہیں کی جاسکی ہیں ۔مقامی لوگوں اور پنچایتی اراکین نے محکمہ تعلیم و دیگر تعمیراتی ایجنسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ فنڈز ہڑپنے کے بعد اس طرف کوئی دھیان ہی نہیں دیا گیا جبکہ سب ڈویژن کے کئی سرکاری سکولوں کے قریب کئی بیت الخلاء کمپلیکس مکمل نہ ہونے کی وجہ سے بچوں اور سٹاف ممبران کو کئی طرح کی مشکلات کاسا منا کربا پڑرہا ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ بیت الخلاء کی تعمیر پر استعمال کئے گئے فنڈ ز کی جانچ کیلئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جائے تاکہ اس سلسلہ میں مکمل تحقیقات کر کے غیر قانونی عمل میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
سرکاری سکولوں میں بیت الخلاء کئی برسوں سے نامکمل | تعمیر اتی ایجنسیاں لاپرواہی کا شکار ،پانی دستیاب نہیں ،طلباء پریشان
