بختیار کاظمی
سرنکوٹ// سب ضلع سرنکوٹ کے ہاڑی محلہ تا پوٹھہ بائی پاس تک جانے والی سڑک کی حالت اس قدر حراب ہے کہ گاڑیوں کا چلنا محال ہوگیا ہے۔ سرنکوٹ قصبہ میں جانے والی واحد مذکورہ سڑک پر کھڈے اسقدر گہرے ہیں کہ کئی گاڑیوں کا نقصان ہوا ہے۔ اور سڑک کا نکاسی آب نظام بھی مفلوج ہے جس کے نتیجہ میں پانے نالی کے بجائے سڑک پر بہتا ہے اور یوں سڑک تالاب کی صورت احتیار کرچکی ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سرنکوٹ قصبہ میں سڑک پر کنکریٹ ڈالا گیا ہے اور وہ سڑک کسی حد تک محفوظ ہے جبکہ سڑک کا ایک کلو میٹر سے زا ئد حصہ محکمہ گریف کی لاپرواہی کی وجہ سے تباہ ہو گیا ہے اور کھڈوں میں تبدیل ہو چکا ہے۔ انہوںنے کہا کہ کئی برسوں سے مذکورہ سڑک کی نہ تو مرمت کی گئی اور نہ ہی نالیاں تعمیر کی گئیں۔ انھوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ سڑک کی ازسر مرمت کی جائے اورنکاسی آب کا نظام بہتر کیا جائے۔