سرنکوٹ//سرنکوٹ میں پٹرول پمپ تا پمروٹ سڑک کی انتہائی خستہ حالی کی وجہ سے مسافروں و ٹرانسپورٹروں کو دقتوں کا سامنا کرناپڑتا ہے ۔مکینوں نے بتایا کہ مذکور ہ سڑک سے لگ بھگ 9پنچایتوں کی عوام روزانہ سفر کرتے ہیں لیکن متعلقہ حکام کی نااہلی کی وجہ سے سڑک کھڈوں میں تبدیل ہو گئی ہے جبکہ متعدد مرتبہ رجوع کرنے کے باوجود بھی مرمت نہیں کی جاسکی ۔مکینوں نے بتایا کہ سڑک کی مرمت کے سلسلہ میں انہوں نے کئی مرتبہ متعلقہ حکام سے رجوع کیا لیکن متعلقہ حکام کی جانب سے صر ف ان کو یقین دہانیاں ہی کروائی گئی ہیں جبکہ عملی سطح پر کوئی کام ہی نہیں کیا گیا ہے ۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ محکمہ او ر مقامی انتظامیہ عوامی مسائل کو حل کرنے میں پوری طرح سے ناکام ہو گئے ہیں ۔انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ اور ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ سرنکوٹ میں پٹرول پمپ تا پمروٹ سڑک کی جلداز جلد مرمت کروائی جائے تاکہ ان کی پریشانیاں کم ہو سکیں ۔