بختیار کاظمی
سرنکوٹ// سب ضلع سرنکوٹ میں 31جولائی 2022 کو سیلاب سے ہوئے بھاری نقصان کے بعد مسلسل لوگوں کی نظریں مرکزی نالے پر لگی ہوئی ہیں جس سے 31جولائی 2022 کو طوفانی سیلاب نے تباہی مچائی تھی جس کی برپائی آج تک نہیں ہو سکی لیکن مذکورہ مرکزی نالے میں اس وقت گندگی کے ڈھی جمع ہوئے ہیں جس کی وجہ سے بارش کیساتھ ہی رہائشی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔غور طلب ہے کہ 2014کے بعد گزشتہ برس بھی سرنکوٹ میں شدید بارش کے بعد طوفانی صورتحال پیدا ہو گئی تھی جس کی وجہ سے عام لوگوں کا لاکھوں کا نقصان ہو گیا تھا لیکن ابھی تک لوگوں کی نقصان کی بھر پائی نہیں کی جاسکی ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ نالے سے تجاوزات ہٹانے کیلئے ضلعی اور صوبائی انتظامیہ سے بھی رجوع کیاگیا لیکن ابھی تک کوئی توجہ ہی نہیں دی گئی ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہا کہ سرنکوٹ قصبہ کے مرکزی نالے میں کی گئی تجاوزات کو ہٹا کر پانی کے معیاری بہائو کو یقینی بنایا جائے تاکہ بارش کی صورت میں عام لوگوں کو فائدہ مل سکے ۔