سرنکوٹ//سرنکوٹ میں نوجوانوں کی جانب سے رسانہ قتل کیس پر زور دار احتجاج کیا گیا اور اس ددوران کینڈل مارچ بھی نکلا ۔احتجاج کی قیادت خوشنود حسین شاہ اور محمود خواجہ وخورشید احمد کر رہے تھے۔ مظاہرین نے بار ایسو سی ایشن جموں اوربار ایسو سی ایشن کٹھوعہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے پاسداروں کا یہ رویہ قابل افسوسناک ہے اور ملزمان کی پشت پناہی کرکے انہوںنے ساری دنیا میں بدنامی کمائی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کرائم برانچ نے بہت ہی اچھے طریقے سے کیس کی جانچ کی اور ملزمان کو بے نقاب کیاتاہم افسوس کی بات ہے کہ موجودہ سرکار کے وزراء بھی ملزمان کو بچانے کیلئے میدان میں ہیں ۔مظاہرین اس موقعہ پر کینڈل مارچ بھی نکالااور قاتلوں کو پھانسی دینے کی مانگ کی ۔انہوںنے کہاکہ وہ رسانہ کے متاثرہ کنبے کو انصاف دلانے کیلئے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں ۔