سرنکوٹ میں کوئز مقابلہ

 
 
 
 
سرنکوٹ //ڈائٹ پونچھ کی طرف سے گورنمنٹ گرلز ہائراسکینڈری سکول سرنکوٹ میں تحصیل سطح کے کوئز مقابلے منعقد کروائے گئے ۔یہ کوئز مقابلہ ریاضی کے مضمون پر ہواجس میں پانچ ٹیموں نے حصہ لیا جن میں سے اسی سکول کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ہائی سکول فضل آباد نے دوسری اور ہائراسکینڈری سکول لٹھونگ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ اس موقعہ پر سکول کے پرنسپل سید افتخار حسین شاہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات رخشندہ اور پورشیہ کو انعامات سے نوازا۔