سرنکوٹ میں سیکورٹی کے انتظامات سخت

 
سرنکوٹ//26 جنوری کے پیش نظر سرنکوٹ میں سیکورٹی کے انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں ۔اس دوران پوٹھہ کے مقام پر ایس ڈی پی او سرنکوٹ ریاض احمد کی قیادت میں ناکہ لگایا گیا جہاں ایس ایچ او سرنکوٹ جاوید ملک بھی موجود تھے۔پولیس نے سرنکوٹ میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی اور مسافروں سے ان کے شناختی کارڈ پوچھے جارہے ہیں ۔ایس ڈی پی او سرنکوٹ نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے 26 جنوری کو مد نظر رکھتے ہوئے سیکورٹی انتظامات سخت کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سیکورٹی میں یہ سختی اس بات کو یقینی بنانے کیلئے برتی جارہی ہے تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہونے پائے ۔