سرنکوٹ میونسپلٹی کے عملہ پرغفلت کاالزام

 
سرنکوٹ //  سرنکوٹ میں ٹریفک زیادہ ہونے کے سبب ٹریفک جام ہو جاتا ہے لیکن سرنکوٹ کے دوکانداروں نے برہمی ظاہرکرتے ہوئے بتایا کہ میونسپلٹی کو مارکیٹ کھلنے سے پہلے بازار کی صفائی ستھرائی کرنی  ہوتی ہے۔ لیکن اس کے بجائے وہ دس بجے تک سرنکوٹ جسکے سبب بازار میں زبردست جام ہو جاتا ہے۔ سرنکوٹ میں ایک خوانچہ فروش نے بتایا کہ میونسپلٹی کے کرمچاری کھبی دس بجے اور کبھی گیارہ بجے اپنی مرضی سے صفائی کرتے ہیں۔ تاہم اس دوران بازار میں ایک تو آمدورفت شروع ہو جاتی ہے اور جام لگا رہتا ہے جس سے دوکانداروں کو اور عام مسافروں دعقیدت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ میونسپلٹی کی اس روزمرہ کے بے وقت کام سے لوگ پریشان ہو رہے ہیں اور میونسپلٹی حکام ٹس مس نہیں ہوتی۔ دوکانداروں  نے ایس ڈی ایم سرنکوٹ سے ایپل کرتے ہیں کہ وہ میونسپلٹی حکام کو تسلی بخش حکم کریں تا کہ وہ بازار میں صفائی ستھرائی آٹھ بجے سے پہلے کریں اور لوگوں کو صبح عفونت کا سامنا نہ کرنے پڑے۔