سرنکوٹ// ٹی سی پی سرنکوٹ کے قریب اچانک آگ لگ گئی تاہم مقامی انتظامیہ کی بر وقت کوشش کے ذریعہ اس پر قابو پا لیا گیا ۔مکینوں نے بتایا کہ مذکورہ مقام پر رکھے گئے ساز و سامان میں اچانک آگ نمو دار ہو گئی ۔انہوں نے بتایا کہ معاملہ کی اطلاع موصول ہونے کیساتھ ساتھ ایس ایچ او سرنکوٹ کی قیادت میں پولیس ٹیم اور فائر اینڈ ایمر جنسی سروس موقعہ پر پہنچ گئی جس نے اپنی کوششوں سے آگ پر قابو پالیا ۔انہوں نے انتظامیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ بر وقت کوششوں کی وجہ سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا ۔