عشرت حسین بٹ
پونچھ// ضلع پونچھ کی تحصیل سرنکوٹ کے بوائز ہائر سکنڈری سکول میں محکمہ تعلیم کی طرف سے چلائی جا رہی تعمیری سکیم رمسا کے تحت تعمیر کی جاری آرٹ کرافٹ عمارت میں غیر معیاری سامان کے استعمال کے الزامات سامنے آنے کے بعد جہاں والدین نے عمارت کی پختگی پر خدشات کا اظہار کیا ہے وہائیں مقامی لوگوں نے ٹھیکیدار کے تعمیر اتی عمل کی جانچ کروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔غور طلب ہے کہ رمسا سکیم کے تحت بوائز ہائرسکنڈری سکول سرنکوٹ میں آرٹ کرافٹ سائنس اورلیبارٹری کی تعمیر کا عمل جاری ہے جس کیلئے متعلقہ ٹھیکیدار کی جانب سے 37لاکھ روپے کا ٹینڈر ڈالا گیا ہے تاہم مقامی لوگوں نے الزامات عائد کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ محکمہ اور ٹھیکیدار کی آپسی ملی بھگت کی وجہ سے تعمیراتی عمل میں انتہائی غیر معیاری ساز و سامان کا استعمال کیا جارہا ہے ۔مکینوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ بوائز ہا ئر سکینڈری سکول کی عمارت میں استعمال کئے جارہے ساز و سامان کی جانچ کروانے کیلئے جلدازجلد اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ اس کے معیار کا پتہ لگایا جاسکے ۔انہوں نے کہاکہ جانچ کے بعد قصور واروں کیخلاف ورزی عمل میں لائی جائے ۔اس سلسلہ میں متعلقہ انجینئر نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ ایسا نہیں ہے البتہ وہ خود بھی اس کا جائزہ لیں گے ۔