غلام نبی رینہ
کنگن//ضلع گاندربل کے سرفراوگنڈ کنگن میں آوارہ کتوں کے حملے میںایک درجن بھیڑیں ہلاک ہوگئیں جبکہ ایک درجن کے قریب زخمی زخمی ہونے کی وجہ سے علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول پایا جارہا ہے۔ سرفراو گنڈ کنگن میں مبارک احمد رینہ ولد ثناء اللہ رینہ کے گائوخانے میں آوارہ کتے رات کے دوران داخل ہو گئے اور ایک درجن بھیڑوں کو چیر پھاڑ کرکے موقع پر ہلاک کر دیا جبکہ ایک درجن بھیڑوں کو شدید زخمی کردیا۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقے میں آوارہ کتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کا گھروں سے نکلنا مشکل ہوگیا ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ آوارہ کتوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ عیدالفطر کے روز بھی ہاکنار گنڈ میں آوارہ کتوں نے ایک کمسن بچی پر گھر کے صحن میں حملہ کرکے اس کو شدید زخمی کردیا جو ابھی سکمز صورہ میں زیر علاج ہے۔