سرتنگل میں سوچھ بھارت ابھیان کے تحت صفائی وستھرائی مہم

 
بھدرواہ //وزیر اعظم کے سوچھ بھارت ابھیان مہم کو عملی شکل دینے کیلئے سر تنگل کلسٹر سے وابستہ خواتین رضاکاورں نے کارڈی نیٹر نادیہ فاروق کی موجودگی میںسرتنگل علاقہ میں صفائی و ستھرائی مہم کا اہتمام کیا۔مہم میں درجنوں خاتون رضا کاروںنے شرکت کی، جس کا مقصد سماج کے تمام طبقوں میں صفائی وستھرائی کی جانب توجہ مبذول کرنا ہے۔رضا کاورں نے نیرو دریائے کے کناروں پر کلسٹر کارڈی نیٹر نادیہ فاروق کی قیادت میںصفائی مہم شروع کی ۔رضا کاروں نے اس موقعہ پر سوچھ بھارت ابھیان مہم کی پہل آگے لیجانے کی حلف لی ۔ رضاکارں سے خطاب کرتے ہوئے نادیہ فاروق نے صحت و صفائی وستھرائی کی اہمیت کو اجا گرکیا ،تاکہ سماج کو بیماریوں سے پاک رکھا جا سکے۔بعد ازاں ، بی ڈی او بھدرواہ ڈاکٹر محمد اشرف نے لوگوں کو اپنے گرد و نواح کو صاف و ستھرا رکھنے کے لئے وزیر اعظم کی پہل پر عمل کرنے کی جانب راغب کیا۔بی پی او وکاس سنگھ، بلاک کلسٹر شیخ شیرینی، شیریکھی سے جمیلہ بیگم،تھنالہ سے فریدہ بیگم اور بھدروٹ سے فریدہ بیگم بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔