سدھرا جموں سے بارودی مواد بر آمد

نیوز ڈیسک
جموں //پولیس نے جمعرات کو یہاں شہر کے مضافات میں جموںسرینگر شاہراہ پر سدھراکنجوانی بائی پاس روڈ پر ملنے والے دیسی ساختہ بم کو ناکارہ بنایا۔جموں کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چندن کوہلی نے کہا، “سدھراکنجوانی بائی پاس روڈ کے ساتھ واقع مہامایا فاریسٹ ایریا کے قریب آئی ای ڈی کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر، پولیس ٹیم بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ساتھ موقع پر پہنچ گئی‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک فوری طور پر معطل کر دیا گیا اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر موجودبارودی مواد کو دھماکے سے اڑا دیا۔ ایس ایس پی نے کہا کہ “آئی ای ڈی سڑک کے کنارے ایک بیگ سے ملی تھی “۔اس سے قبل 22 اپریل کو سنجوان انکاؤنٹر کے مقام سے ایک زندہ چینی گرینیڈ برآمد کیا گیا تھا۔