مینڈھر//اسمبلی حلقہ مینڈھر کے 131پولنگ اسٹیشنوں کیلئے سخت سیکورٹی انتظامات میں پولنگ عملے کو روانہ کردیا گیا ۔پارلیمانی انتخابات 2019 کے سلسلہ میں بنائے گئے ان پولنگ اسٹیشنوں میں سے تار بندی کے اندر 5پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جبکہ صفر لائن کے نزدیک 6ووٹروں کیلئے ایک نجی اکیڈمی میں پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا ہے ۔بلاک بالا کو ٹ کے متعدد پولنگ اسٹیشن فائرنگ کی زد میں بھی آتے ہیں جبکہ اسی طرح مینڈھر کے دیگر سرحدی علا قوں کے سرکاری سکولوں میں پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جہاں پر سیکورٹی کے بھی سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں ۔بالا کوٹ کے سرحدی علا قوں بالخصوص تار بندی کے اندر مڈل سکول ڈبی ،ہائی سکول ڈھراٹی ،مڈل سکول پنجنی ،پنچایت گھر چھپر دھڑہ اور مڈل سکول گلہوٹہ میں پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جبکہ ان پولنگ اسٹیشنوں میں سرحدی علا قوں میں رہائش پذیر عوام اپنے حق رائے دہندگی کا استعمال کرینگے ۔سرحدی علا قہ دیری ڈبسی علا قہ میں رہائش پذیر 250سے زائد ووٹروں کوووٹ ڈالنے کیلئے 6کلو میٹر سے زائد کا پیدل سفر طے کر کے گور نمنٹ پرائمری سکول بسونی ،ڈھرانہ میں قائم پولنگ اسٹیشنوں پر آنا پڑے گا جبکہ مقامی لوگوں نے ریاستی و ضلع انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اگر مذل دکول ڈبی بالا کوٹ میں 104ووٹروں اور ترکنڈی میں 6ووٹروں کیلئے پولنگ اسٹیشن قائم کیا جاسکتا ہے تو دیری ڈبسی علا قہ میں پولنگ اسٹیشن کیو ں قائم نہیں کیا گیا ۔مقامی لوگوں نے کہاکہ گزشتہ پنچایتی انتخابات کے سلسلہ میں انتظامیہ نے مذکورہ گائوں میں ہی پولنگ اسٹیشن قائم کیا تھا لیں پارلیمانی انتخابات کے وقت مقامی لوگوں کیلئے چھ کلو میٹر کی دوری پر پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا ہے جو نا انصافی ہے ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے دیری ڈبسی علا قہ میں یک مستقل پولنگ اسٹیشن قائم کیا جائے ۔
سخت سیکورٹی انتظامات میں پولنگ عملہ روانہ ،6ووٹروں کیلئے بھی پولنگ بوتھ قائم
