کشتواڑ//نیشنل کانفرس کے سینئر لیڈرو سابق وزیر سجاد احمد کچلو نے یوتھ نیشنل کانفرس کے کارکنان کے ہمراہ علاقہ ہونزڈ کا دورہ کیا۔انھوں نے انتظامیہ سے متاثرین میں جلد معاوضہ فراہم کرنے کی مانگ کی جبکہ متاثرین کا چھ ماہ کا مفت راشن و دیگر سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ اسے قبل بھی انھوں نے علاقہ کا دورہ کیا تھا۔ جبکہ انھوں نے علاقہ میں ریسکوآپریشنمیں لگی این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، پولیس ، رضاکارانہ تنظیموں کی کوششوں کو سراہا جنھوں نے مشکلات حالات میں عوام کی مدد کی۔