سب ڈویژن دھرماڑی میں سڑکوں کی تعمیرمیںمبینہ دھاندلیاں | تعمیر و مرمت غیر ضروری طوالت کا شکار، عوام پریشان

گول// سب ڈویژن دھرماڑی ضلع ریاسی کی سڑکوں کی تعمیر میں بھاری دھاندلیوں کاالزام لگایا جارہا ہے۔ضلع ریاسی کے سیاسی و سماجی کار کن ریاض احمد کا کہنا ہے کہ ریاسی ضلع کے سب ڈویژن دھرماڑی میں ایک سڑک بھی ایسی نہیں ہے جس پر معیاری تعمیر ہوئی ہو، معمولی سی بارش ہوتی ہے تو سارا پانی سڑکوں میں جمع ہو کر تلاب کی شکل اختیار کر لیتے ہیں اتنا ہی نہیں ان کے اندر بہت زیادہ کیچڑ جمع ہوتی ہے جس وجہ سے یہاں پیدل چلنا بھی محال بن جاتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ محکمہ نے سڑکوں کے کنارے نہ ہی پختہ نالیاں تعمیر کی ہیں جس کی وجہ سے علاقہ کا پورا پانی جمع ہو کر گاڑیوں کی آمدورفت اور عوام پیدل چلنے والی عوام کے لئے درد سر ہیں اور لوگوں کو نہایت ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان کا الزام ہے کہ دیکھنے میں محکمہ تعمیرات عامہ کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے کیونکہ پختہ سڑکیں تو تعمیر کرنا دور کی بات ہے سڑکوں کے کنارے نالیاں بھی نہ مکمل کر پائے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف صرف سرکاری خزانے کو دودو ہاتھوں سے لوٹنے کی تاک ہے کہ جن محکموں نے ہاتھ کام لئے ہیں لیکن تعمیراتی کام اچھے طریقہ کار سے نہیں کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ سے کئی بار اپیل کی ہے کہ سب ڈویژن درماڑی کی اندرونی رابطہ سڑکیں اچھے طریقہ کار سے ہو سکیں۔ ریاض کا کہنا ہے کہ تھرو بدھن سڑک اتنی خستہ حالت ہے انسان تو انسان جانور بھی اس پر نہیں چل سکتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ جس کا کام گزشتہ تین چار سالوں سے چل رہا ہے ابھی تک مکمل نہ ہو سکاجس کی وجہ سے علاقہ میں بسنے والے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے متعلقہ انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اس سڑک کو جلد از جلد مکمل کر کے عوام کی سہولیات کے لئے تیار کیا جائے تا کہ اس سڑک پر سفر کرنے والے لوگ آسانی سے سفر طہ کر سکیں۔