نوشہرہ//ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ڈاکٹر راکیش مگوترا اور چیف میڈیکل آفیسرراجوری ڈاکٹر منوہر راناکی رہنمائی میں بلاک میڈیکل آفیسر نوشہرہ ڈاکٹر اقبال کی نگرانی میں، سب ڈسٹرکٹ ہسپتال نوشہرہ میں کامیابی کے ساتھ چار سیزیرین سیکشن مکمل ہوئے۔آپرکیشن ڈاکٹر بابا سنگھ، گائناکالوجسٹ اور ڈاکٹر وسیم چوہان، اینستھیٹسٹ، پنکج اور کوشل، او ٹی ٹیکنیشنز اوراین او SDH نوشہرہ کی سرشار ٹیم کے ساتھ ماہرانہ طریقے سے انجام پائے۔ طبی ٹیم کے ہموار تعاون اور مہارت کے نتیجے میں طریقہ کار کے کامیاب نتائج برآمد ہوئے، جس سے ماؤں اور ان کے نوزائیدہ بچوں دونوں کی صحت اور تندرستی کو یقینی بنایا گیا۔