سبکدوش پیرا ملٹری ملازمین کا مینڈھر میں احتجاج

مینڈھر //مینڈھر میں پیر ملٹری فورسز سے سبکدوش ہوئے اہلکارو ں نے اپنی مانگوں و مطالبات کو لے کر احتجاج کیا ۔اس دوران مقررین نے کہاکہ حکومت کی جانب سے نہ تو پیر ملٹری سے سبکدوش ہوئے ملازمین کو بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور نہ ہی مرکزی حکومت کی جانب سے ان کےلئے کوئی خصوصی سکیم شروع کی گئی ہے جبکہ مشکل حالات کی وجہ سے ان کے بچوں کا مستقبل تاریک ہوتا جارہا ہے ۔اپنے مطالبات کو لے کرنعرے بازی کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ گزشتہ کئی عرصہ سے ’ون رینک ون پنشن ‘کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن ابھی تک حکومت کی جانب سے ان کی مانگ کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ان کے بچوں کی تعلیم اور مستقبل کےلئے کوئی بھی سہولیت فراہم نہیں کی گئی ہے ۔اراکین نے پیر ملٹری ایسوسی ایشن کے ریاستی صدر حاجی عبدال الوم خان کی قیادت میں جمع ہو کر اپنے مطالبات کو اجاگر کیا جبکہ اس موقعہ پر راجوری ضلع کے صدر محمد عظم خان ،تحصیل صدر مینڈھر عدالت خان و دیگر اراکین بھی موجود تھے ۔