ساوجیاں ہائر سکینڈری میں پینٹنگ مقابلہ

عشرت حسین بٹ
منڈی// ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن جموں کے جاری کردہ ثقافتی سرگرمیوں کے کیلنڈر کے مطابق ماڈل ہائر سیکنڈری اسکول ساوجیاں پونچھ میں ورثے کے موضوع پر پینٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس پینٹنگ مقابلے میں 9ویں سے 12ویں جماعت کے 63 سے زائد طلباء نے حصہ لیا اور پینٹنگ اور خاکوں کے ذریعے اپنی فنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ کلاس 9 سے 12 ویں کے طلباء نے اپنی پینٹنگز میں ہندوستان کے مختلف ثقافتی ورثے کے مقامات کو دکھایا جن میں تاج محل، لال قلعہ، لوٹس ٹیمپل نئی دہلی، انڈیا گیٹ، پارلیمنٹ ہاؤس اور ایوان صدر وغیرہ شامل ہیں۔ یہ مقابلہ ماڈل ہائرسیکنڈری اسکول کے ملٹی پرپز ہال میں منعقد کیا گیا تھاجس کی براہ راست نگرانی پرنسپل ہائر سکینڈری سکول ساوجیاں انور خان، سکول کے نوڈل آفیسر برائے ثقافتی سرگرمی سلیم ریشی ، محمد عارف ملک اور دیگر لیکچررز اور ساتھیوں نے کی۔ سکول انتظامیہ کی طرف سے 10 بہترین پینٹنگز کو باضابطہ انعام دیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل انور خان نے کہا کہ یہ مقابلہ طلباء کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو سامنے لانے اور اپنی فنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنے کیلئے منعقد کیا گیا تھا۔