منڈی // پیر پنچال عوامی ڈیولپمنٹ فرنٹ کے چیئرمین مولوی محمد فرید ملک نے تحصیل منڈی کے علاقہ ساوجیاں اور گگڑیاں کا دورہ کیا ۔اس دوران انہوں نے مقامی لوگوں کے مسائل سے آگاہی حاصل کی ۔مولوی فرید نے ضلع انتظامیہ و گورنر سے اپیل کی ہے کہ ساوجیاں اور گگڑیاں چھول کے مسائل حل کئے جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ یہ علاقے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور لوگوں کو بے حد پریشانی کاسامناہے ۔ مولوی فرید کے مطابق بجلی کا کوئی نظام نہیں جبکہ پی ایچ ای کی طرف سے پینے کا صاف پانی فراہم نہیں ہورہا۔ ان کاکہناتھاکہ ٹرانسپورٹ کا بھی کوئی انتظام نہیں اور اضافی کرایہ وصول کیاجارہاہے ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر پونچھ سے اپیل کی کہ وہ خود اس علاقے کادورہ کرکے لوگوں کے مسائل کے بارے میں آگاہی حاصل کریں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے ۔