سانبہ// عوامی شکایات کو دور کرنے اور لوگوں کو موقع پر خدمات فراہم کرنے کے لیے متعلقہ نوڈل افسروں کے ذریعہ بدھ کو گھگوال، سانبہ اور وجئے پور بلاکس میں ہفتہ وار بلاک دیوس اجلاس منعقد کیے گئے۔اسی دوران مختلف پنچایتوں اور افراد کے عوامی وفود نے نوڈل افسران کو مسائل سے آگاہ کیا اور پینے کے پانی، دیہی سڑکوں، بی پی ایل/اے پی ایل راشن کے تحت رہ جانے والے خاندانوں کی کوریج، سماجی تحفظ کی اسکیموں کے دائرہ کار میں اضافہ اور دیگر مقامی مسائل کا مطالبہ کیا۔ عہدیداروں نے موقع پر ہی 39 ڈومیسائل سرٹیفکیٹ، 15 کیٹیگری سرٹیفکیٹ، 7 ریونیو اقتباسات، 3 کے سی سی کارڈ اور صحت آیوشمان کارڈ جاری کئے۔ آدھار سیڈنگ اور اسکالرشپ اسکیموں کے لیے موقع پر ہی رجسٹریشن بھی کی گئی۔ اسی طرح کے کیمپ سب ڈویژن وجے پور اور تحصیل سانبہ میں بھی لگائے گئے۔ بلاک دیوس کے دوران کل 13 شکایات کو بھی دور کیا گیا۔ اپنی زمین اپنی نگرانی کے تحت آئی ای سی کی سرگرمیاں، پنچایت درپن، بیم ایمپاورمنٹ، ہر گاوں سوچ گاؤ اور دیگر سرگرمیاں بھی انجام دی گئیں۔