عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //جموں و کشمیر کے سانبہ اور پنجاب کے جالندھر پر ڈرون دیکھے گئے، یہ پیش رفت پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی کے قوم سے خطاب کے فورا ًبعد سامنے آئی۔ اس دوران پنجاب کے ہوشیار پور کے علاقے دسویا میں مقامی لوگوں نے 7-8 دھماکوں کی آوازیں بھی سنی۔ متاثرہ علاقوں اور پٹھانکوٹ، ویشنو دیوی بھون کے ساتھ ساتھ یاترا ٹریک میں فوری بلیک آئوٹ نافذ کر دیا گیا۔ادھم پور میں شمالی کمان اور ایئر فورس سٹیشن کے اوپر تقریباً 15 ڈرون منڈلاتے ہوئے دیکھے گئے۔ کٹرا کی طرف تقریبا ً5 کو دیکھا گیا۔سانبہ میںدھماکے کی آوازیں سنائی دی۔ جالندھر کے سورانسی گائوں کے قریب بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ہوشیار پور کے دسویا علاقے میں کچھ دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ پٹھانکوٹ، ویشنو دیوی،سانبہ اور جالندھر میں ڈورون دیکھے گئے اور بلیک اوٹ کیا گیا۔فوج نے ایک پیغام میں کہا کہ’جموں و کشمیر میں سانبہ کے قریب مشتبہ ڈرون کی ایک چھوٹی سی تعداد دیکھی جا رہی ہے، گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔