سال کے آخر تک جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات ہوں گے: راجناتھ سنگھ

نیوز ڈیسک
 

جموں// مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعہ کو مرکز کے زیر انتظام جموں اور کشمیر میں اسمبلی انتخابات “اس سال کے آخر تک” کرانے کا اشارہ دیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، راجناتھ سنگھ، جو مرکز کے زیر انتظام علاقے کے دو روزہ دورے پر ہیں، نے کہا کہ حد بندی کی مشق حال ہی میں مکمل ہوئی ہے جس کے بعد نشستوں کی تعداد بڑھ کر 90 ہو گئی ہے، کشمیر میں 47 اور جموں میں 43 نشستیں ہیں۔

 

انہوں نے کہا، “اس سال کے آخر تک، جموں اور کشمیر میں اسمبلی انتخابات ہونے کا امکان ہے”۔

 

یاد رہے کہ 5اگست 2019 کو جموں وکشمیر یوٹی بننے کے بعد یہاں پہلی مرتبہ انتخابات ہوں گے۔ 

 

قبل ازیں ، جموں وکشمیر میں اسمبلی و پارلیمانی حلقوں کی از سرِ نو حد بندی کی گئی، اب انتخاہی فہرستوں اور پولنگ بوتھوں کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔