سرینگر// سالویشن مومنٹ چئیرمین ظفر اکبر بٹ نے داود سلفی کے گھر جا کر لواحقین سے تعزیت پرسی کی۔باغ مہتاب رہائش گاہ سے پولیس کا پہرہ ہٹاتے ہی ظفر اکبر ایک اعلٰی سطحی وفد کی قیادت کرتے ہوئے مصطفٰی آباد ایچ ایم ٹی گئے جہاں انہوں نے حال ہی میںجاں بحق ہوئے داود سلفی کے گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت پرسی، تسلیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقعہ پر ظفر اکبر نے ایچ ایم ٹی علاقے کے لوگوں کے جذبہ حریت، ہمت و پامردی اور استقامت کو عقیدت کا سلام پیش کرتے ہوئے کہا اس علاقے کے حریت پسند عوام نے ہمیشہ مزاحمتی قیادت اور تحریک مزاحمت کا ساتھ دیا ہے۔اس کے بعدظفر اکبر نے مزاحمتی کارکن شکیل احمد کے گھر جا کر ان کی رہائی کا خیر مقدم کیا اور ان کو مبارک باد پیش کی۔بعد میںظفر اکبر نے مرحوم اعجازڈار اور محمد عبداللہ بنگرو کے والدین کی عیادت کی اور ان کی خیر و عافیت دریافت کی اوردونوں خاندانوں کی بیلوث قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔