نئی دہلی//30جون سے شروع ہونے والی امرناتھ جی یاترا کی تشہیر کیلئے وزارت اطلاعات ونشریات آج یعنی پیر کو سرینگر میں ایک میٹنگ کاانعقاد کررہی ہے ۔3880 میٹر بلندی پرواقع گھپا کی43روزہ یاترا دوبرس سے بعد بھر سے شروع ہورہی ہے جو کووِڈ- 19کی وجہ سے روک دی گئی تھی۔ یاترایکم اگست کو اختتام پزید ہوگی۔وزارت اطلاعات ونشریات کے سیکریٹری اپورواچندرا ،جموں کشمیرکے چیف سیکریٹری ارون کمار مہتہ اور شری امرناتھ شراین بورڈ کے چیف ایگزیکیٹوافسرنتیشورکماراوردیگراعلیٰ حکام کے ہمراہ میٹنگ میں شریک ہوں گے۔ایک بیان کے مطابق یاترا سے متعلق معلومات کو عام کرنے کیلئے میٹنگ کے دوران تبادلہ خیال ہوگا۔تشہیری سرگرمیاں مختلف ذرائع ابلاغ کے اداروں سے جموں کشمیرانتظامیہ کے تعاون سے پورے یاترا کے دوران جاری رہیں گی۔سالانہ امرناتھ یاترا2019میں دفعہ370کی تنسیخ کی وجہ سے درمیان میں ہی منسوخ کی گئی تھی۔