سادھنا ٹاپ :برفانی تودے کی زد میں آکرمسافر گاڑی کھائی میں گر گئی

 
سری نگر// جموں وکشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں سادنا ٹاپ کے نزدیک ایک گاڑی پر برفانی تودا گر آیا جس وجہ سے گاڑی گہری کھائی میں جاگری، گاڑی میں آٹھ افراد سوار ہیں ۔
 
پولیس، فوج اور سیول انتظامیہ کے آفیسران جائے موقع پر پہنچے اور بڑے پیمانے پر ریسکو آپریشن شروع کیا۔
 
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پیرکے روز سرحدی ضلع کپواڑہ میں سادنا ٹاپ کے نزدیک پہاڑی سے اچانک برفانی تودا گر آیاجس وجہ سے ایک گاڑی جس میں آٹھ افراد سوار تھے گہری کھائی میں جاگری ۔
 
انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج اور سیول انتظامیہ کے آفیسران جائے موقع پر پہنچے اور ریسکو آپریشن شروع کیا۔