راجوری //فوج کی جانب سے راجوری ضلع کے ساج علاقہ میں ایک عوامی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مقامی معززین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اجلاس کے دوران مکینوں کو درپیش مختلف مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔فوج کی جانب سے جاری شدہ بیان کے مطابق مذکورہ عوامی اجلاس کے دوران علاقہ میں صحت کی سہولیات ،ایجوکیشن ودیگر بنیادی سہولیات کی قلت اور مرکزی حکومت کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کیلئے شروع کردہ مختلف سکیموں کے بارے میں بھی تفصیلی بات چیت کی گئی ۔غور طلب ہے کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے فوج کی جانب سے مختلف علاقوں میں مذکورہ نوعیت کے اجلاس منعقد کئے جارہے ہیں تاکہ عوام کو درپیش مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کیساتھ ساتھ مرکزی حکومت کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کیلئے شروع کر دہ سکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی جاسکے ۔مقامی لوگوں نے فوج کی جانب سے شروع کردہ مہم کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی مذکورہ مہم کو جاری رکھا جائے گا ۔