ساتھرہ کیلئے پی ڈی پی نے خواتین ونگ تشکیل دیا

حسین محتشم
پونچھ// پی ڈی پی جماعت کو ضلع پونچھ میں مزید فعال بنائے جانے کے لئے ضلع صدر شمیم احمد گنائی کی کوششیں جاری ہیں۔ اس دوران وہ بلاک سطح کی کمیٹیاں بھی تشکیل دے رہے ہیں تاکہ ہی ڈی پی میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شامل کیا جا سکے۔ اس مہم کے دوران انھوں نے بلاک ساتھرہ کی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جس میں انھوں نے سلمہ بی زوجہ لیاقت تاج سکنہ چکترو کو پی ڈی پی مہلا ونگ کی بلاک صدر منتخب کیا ہے۔ سلمہ بی کو بلاک صدر منتخب کئے جانے پر بلاک ساتھرہ کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کو مبارک باد پیش کی ہے۔انھوں نے کہا کہ پی ڈی پی جماعت عوام کی پسندیدہ جماعت ہے اس کو مزید فعال بنائے جانے کے لئے شمیم گنائی کی کوششوں بھی قابل ستائش ہیں۔