منڈی//گوڈ گورننس ہفتہ کے تحت ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے ساتھرہ علاقہ میں شعبہ آنگن واڑی اور محکمہ صحت کی جانب سے جمعرات کو ایک جانکاری کیمپ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں سو سے زائد خواتین اور بچوں کے خون کی جانکاری حاصل کی گئی۔ اس موقعہ پر آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ منڈی زون ساتھرہ کی سپر وایزر تعظیم اختر اور ڈاکٹر اویس احمد نے جسم میں خون کی مقدار کے حوالے سے جانکاری دی۔ تعظیم اختر نے کشمیر عظمیٰ کو جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ گڈ گورننس ہفتہ کے تحت محکمہ آنگن واڑی اور محکمہ صحت کی جانب سے ساتھرہ ہسپتال میں ایک عوامی جانکاری کیمپ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں ساتھرہ آنگن واڑی زون سے منسلک سو سے زائد خواتین جن میں حاملہ خواتین کے علاوہ علاقہ کے مختلف بچوں کے جسم میں خون کی مقدار کا معائینہ کیا گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ اس موقہ پر انہوں نے محکمہ آنگن واڑی کی جانب سے چلائی جانے والی مختلف سکیموں کے سلسلہ میں آگاہ کیا اور ادویات بھی تقسیم کیں ۔