کشتواڑ// اینٹی کورپشن بیورو نے سابق پٹواری حلقہ چھاتر توفیق احمدو ولد بشیر احمدساکنہ پالماڑ کشتواڑ کے خلاف ٹریپ کیس میں خصوصی جج، انسداد بدعنوانی ڈوڈہ کی عدالت کے روبرو چارج شیٹ پیش کی ہے ۔اُن کے خلاف انسداد رشوت ستانی قانون کی مختلف دفعات کے تحت کیس درج کیاگیاتھا۔ فوری مقدمہ ایک شکایت کی بنیاد پر درج کیا گیا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ شکایت کنندہ نے ایک دکان کرائے پر دی تھی۔ کرایہ دار نے اسے 6 ماہ کے کرایہ کے بدلے میں ایک درخت دیا تھا جو کہ 1800 روپے بنتا تھا۔ شکایت کنندہ نے مزید بتایا کہ جب اس نے درخت کاٹا تو غلام قادر گرداور، توفیق احمد پٹواری اور چوکیدار غلام پر مشتمل ریونیو اہلکاروں کی ٹیم موقع پر پہنچی اور پیمائش کے بعد گرے ہوئے درخت کو قبضے میں لے لیا۔اس پر شکایت کنندہ نے سرپنچ روشن لال سے رابطہ کیا اور مدد کی درخواست کی، جس نے تحصیلدار چھاترو سے بات کرنے کے بعد بتایا کہ مذکورہ تحصیلدار مذکورہ مقصد کے لیے 50000 روپے کا مطالبہ کر رہا ہے اور آخر کار 10000 روپے میں معاملہ طے پایاگیا۔ شکایت کنندہ نے روپے ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور 5000پٹواری توفیق احمد کے ذریعے تحصیلدار کو اور بقیہ رقم 5000بعد میں ادا کرنے پر اتفاق ہوا۔ پٹواری توفیق احمد کو اے سی بی نے 5000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیاتھا۔ تفتیش مکمل ہونے کے بعدکیس کو انتظامیہ سے مجاز اتھارٹی سے منظوری کیلئے بھیجاگیااور منظوری ملنے کے بعد مقدمہ کو عدالتی فیصلہ کے لیے عدالت میں چارج شیٹ کیا گیا جسکی اگلی تاریخ 23 مارچ مقرر کی گئی ہے۔
سابق پٹواری حلقہ چھاترو کشتواڑ کے خلاف چارج شیٹ پیش
