سابق ممبر اسمبلی صادق علی کی برسی

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے پارٹی کے سینئر لیڈر شاعر اور سابق ایم ایل اے زڈی بل صادق علی کو 9ویں برسی پر زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی سیاسی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال اورصوبائی صدر ناصر اسلم وانی نے مرحوم کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور اُن کی پارٹی خدمات کو یاد کیا۔دریں اثناء اُن کے مزار پر فاتحہ خوانی اور گلباری کی گئی ۔ادھر بلاک زڈی بل کے ایک اجلاس میں مرحوم صادق علی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور اُن کی عوامی خدمات کو یاد کیا گیا۔