سابق آئی اے ایس آفیسرراجیو کمار نئے چیف الیکشن کمشنر مقرر

نیوز ڈیسک
نئی دہلی//مرکزی وزارت قانون و انصاف نے موجودہ الیکشن کمشنر راجیو کمار کو نیا چیف الیکشن کمشنر مقرر کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ وہ15 مئی 2022 سے اگلے چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ سنبھالیں گے۔ راجیوکمار، موجودہ چیف الیکشن کمشنرسشیل چندرا سے چارج لیں گے، جو 2021سے اہم عہدے پر براجمان تھے اوراب ریٹائر ہونے والے ہیں۔ آئین کے آرٹیکل 324 کی شق (2) کے مطابق، صدر رام ناتھ کووندنے1984بیچ کے آئی اے ایس آفیسر62سالہ راجیو کمار کو 15 مئی2022 سے چیف الیکشن کمشنر مقرر کرنے کی منظوری دی۔راجیوکمار نے یکم ستمبر 2020 کو الیکشن کمیشن آف انڈیا میں بطور الیکشن کمشنر چارج سنبھالا۔ الیکشن کمیشن میں چارج سنبھالنے سے پہلے، راجیوکمار پبلک انٹرپرائزز سلیکشن بورڈ کے چیئرمین رہ چکے تھے۔نیتی آیوگ کے سابق وائس چیئرمین راجیو کمار، بہار/جھارکھنڈ کیڈر کی انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کے 1984 بیچ کے افسرہیںجو فروری 2020 میں سبکدوش ہوئے تھے۔