عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //کولگام پولیس کے سائبر سیل نے آن لائن مالیاتی دھوکہ دہی کے کئی معاملات کو کامیابی کے ساتھ حل کیا ہے، جس سے مجموعی طور پر 13,69,377 روپے وصولی ہوئے ہیں۔سائبر سیل کے مطابق انہیںدھوکہ دہی والی سکیموں سے متعلق متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں اور شکایات کے مطابق 1369377روپے دھوکہ دہی کے تحت اینٹھ لئے گئے تھے ۔ ان گھوٹالوں میں سرمایہ کاری کے جعلی مواقع شامل تھے جہاں متاثرین کو اضافی ڈپازٹس کیلئے زیادہ منافع کا وعدہ کیا گیا تھا۔سائبر پولیس نے تیزی سے کام کرتے ہوئے متاثرین سے شواہد اور ضروری معلومات کو اکٹھا کیا۔ جدید سائبر ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے سیل دھوکہ دہی کے لین دین کو منجمد کرنے میں کامیاب ہو گئے اور 1369377روپئے برآمد کرکے متاثرین کو سپرد کئے گئے۔