راجا ارشاد احمد
گاندربل //زیڈموڈ ٹنل کی تعمیرکے دوران اپنی جان گنوانے والے محنت کشوں کے پسماندگان میں ڈپٹی کمشنر گاندربل نے 60,44,625 روپے معاوضہ کے طورتقسیم کئے۔ یہ مالی امداد ملازمین کے معاوضہ ایکٹ 1923 کے تحت فراہم کی گئی جو کام کے دوران اپنی جانیں گنوانے والے کارکنوں کے خاندانوں کی جائز مدد کو یقینی بناتی ہے۔یہ معاوضہ اسسٹنٹ لیبر کمشنر گاندربل حفصہ قیوم کے ماتحت معاوضہ ملازمین کی عدالت کے ذریعے ان قانونی دفعات کے مطابق منظور کیا گیا جو کام کی جگہ پر ہونے والی اموات کے معاملات میں کارکنوں اور ان کے زیر کفالت افراد کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔