زینہ پورہ شوپیاں میں مسلح تصادم کا آغاز

نیوز ڈیسک
 

شوپیاں// جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے زینہ پورہ علاقے کے بڈیگام گاوں میں جمعرات کو عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ایک مسلح تصادم کا آغاز ہوا ہے۔

 

نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) نے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی مخصوص اطلاع پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔

 

انہوں نے کہا کہ جب فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کے قریب پہنچی تو عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ کی جس کے جواب میں انکاو¿نٹر شروع ہوا۔

 

ذرائع کے مطابق علاقے میں دو سے چار عسکریت پسندوں کا محاصرے میں ہونے کا خدشہ ہے۔