زینت الاسلام اور اُس کے ساتھی کو خراج عقیدت

سرینگر//پیپلزلیگ، مسلم کانفرنس اور سالویشن مونٹ نے معروف عسکریت کمانڈر زینت الاسلام اور اآن کے ساتھی شکور احمد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قربانیوں کی بدولت ہی تحریک آزادی کی شمع فروزاں ہے۔پیپلزلیگ کے سینررہنما عبدالرشید ڈارکی قیادت میں ایک وفد نے شوپیان جاکر دونوں جنگجوئوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیااور علیل چیئرمین غلام محمد خان سوپوری کا تعزیتی پیغام پہنچایا۔مسلم کانفرنس چیئرمین شبیر احمد ڈارنے محمد احسن انتو،شریف الدین ملک ،محمد امین اور علی محمد کے ہمراہ شوپیان جاکر غمزدہ کنبوں سے تعزیت پرسی کی۔انہوں نے اس موقعہ پر تعزیتی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ عظیم سپوت اپنے لہو سے کشمیرکی آزادی کیلئے اپنا گرم گرم خون بہارہے ہیں۔سالویشن مومنٹ چیرمین ظفر اکبر بٹ نے نے زینت الاسلام اوراُن کے ساتھی شکیل احمد ڈار کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس ہمت اورعزم و استقامت سے قوم کے یہ نوجوان اپنی قیمتی خون کا نذرانہ تحریک مزاحمت کے کارواں میں پیش کر رہے ہیں ناقابل فراموش ہیں۔