سرینگر// پیغمبر آخرزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر جاری تقریبات میں زیارت حضرت شیخ بہائوالدین گنج بخش کشمیری واقع قطب الدین پورہ نوہٹہ میں میں تقریب کا انعقاد ہوا جس میں عقیدتمندوں نے شرکت کی۔ صبح سویرے ہی آستانِ عالیہ میں قرآن خوانی، ختمات المعظمات، دور و ازور کی پیشوائی مولوی محمد یاسین ترمبو نے کی جبکہ مولود خوانی کی مجلس کی پیشوائی مولود خوان محمد یاسین بانگی نے کی ۔ تقریب کی صدارت بقعہ عالیہ کے صدر ڈاکٹر محمد سعید مخدومی نے کی اور مولانا شوکت حسین کینگ نے سیرت پاک کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔ جمعیت کے جنرل سکریٹری پیرزادہ محمد اشرف عنایتی اور فاروق احمد گانی بھی موجود تھے۔ اس موقعہ پر عالم اسلام کی فتح نصرت کیلئے دعا کی گئی۔