غلام نبی رینہ
کنگن// ہندوستانی فوج نے بھرپور کوششوں کے بعد جموں و کشمیر کے گاندربل ضلع میں زوجیلا ٹنل کی تعمیراتی جگہ پر پھنسے ہوئے 172 مزدوروں کو نکالنے میں کامیابی حاصل کرلی۔اتوار کو فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ، ’’سنیچر کو سربل نیلہ گراٹھ کے قریب ایک بڑے برفانی تودے کی وجہ سے تعمیراتی کمپنی کے کارکن پھنس گئے۔”فوج اور گاندربل پولیس کی برفانی تودہ بچاؤ ٹیمیں حرکت میں آئیں اور گھنٹوں کی سخت کوششوں کے بعد آخر کار تمام 172 کارکنوں کو محفوظ مقام پر لایا گیا۔یہ واقعہ 12 جنوری کے فوراً بعد پیش آیا جب ایک بڑے برفانی تودے کی وجہ سے دو مزدور اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔بیان کے مطابق”اطلاع ملنے کے بعد 34 اے آر حرکت میں آگیا، تفصیلی منصوبہ بنایا گیا، فوج نے نہ صرف برفانی تودے سے بچاؤ کا سامان بلکہ برفانی تودے سے بچاؤ کے کتوں کو بھی کام میں لایا۔ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ زوجیلا ٹنل میں انتھک محنت کرنے والے بہادروں کی جان بچانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔
زوجیلا ٹنل کے مقام پر پھنسے | 172 کارکنوں کو فوج نے نکالا
