سرینگر// نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ (رکن پارلیمان) نے لوک سبھا میں بجٹ اجلاس کے دوران روڑ، ٹرانسپورٹ اور قومی شاہرائوں کے گرانٹس پر بحث کے دوران متعلقہ وزیر شری نتن گڈکری کی توجہ زوجیلا ٹنل کی تعمیر کی طرف مرکوز کرائی۔ انہوں نے کہا کہ زوجیلا ٹنل کی تعمیر ایک خوش آئندہ اقدام لیکن ٹنل میں ایک ٹیوب کے بجائے دو ٹیوب بنائے جانے چاہئیں کیونکہ ایک ٹیوپ سے ہمیشہ حادثات کا احتمال رہتا ہے۔اس موقعہ پر نتن گڈکری نے کہا کہ 2024 سے سرینگر سے ممبئی تک سڑک کے ذریعے سفر صرف 20گھنٹوں کا ہوگا ۔ انہوںنے بتایاکہا جموں کشمیر میں سڑک کے مختلف پروجیکٹ ہاتھ میں لئے گئے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ جموں کشمیر اور ملک کے دیگر شہروں میں 2024تک سڑکیں امریکہ جیسی ہوں گی ۔ نتن گڈکری نے کہا کہ لیہہ زوجیلا ٹنل سمیت کئی پروجیکٹوں پر کام ہورہا ہے۔جس سے ہر موسم میں راستہ کھلا رہے گا ۔ گڈکری نے مزید بتایا کہ سال 2024تک سرینگر سے ممبئی تک سڑک کے ذریعے صرف 20گھنٹوں میں سفر طے کیا جائے گا اور یہ تبھی ممکن ہے جب یہ سڑک بہتر ہوں گے ۔ انہوںنے بتایا کہ سرکار کی طرف سڑکوں کے بہتر نظام کی طرف مرکوز ہیں اور جموں کشمیر کے علاوہ ملک کے دیگر شہروںمیںامریکہ جیسی اچھی سڑکیں ہوںگی ۔
زوجیلا ٹنل میں دو ٹیوب بنائے جائیں:ڈاکٹر فاروق
