زوجیلاپرسیاح حرکت قلب بند ہونے سے فوت

غلام نبی رینہ
کنگن//زیرو پوائنٹ زوجیلا پر ایک سیاح حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوگیا ۔سونہ مرگ کی سیرو تفریح پر آیا گجرات کا 67 برس کا سیاح اشوک کمار ولد ٹھاکر لال ساکن ویلی مہرا گجرات کو زیرو پوائنٹ زوجیلا پر دل کا دورہ پڑگیا جس کے نتیجے میں مزکورہ سیاح غش کھاکر گر پڑا۔ اگرچہ سیاح کو پرائمری ہیلتھ سنٹر سونہ مرگ پہنچایا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا ۔ معلوم ہوا کہ زیرو پوائنٹ زوجیلا پر آکسیجن کی کمی ہے جس کی وجہ سے مزکورہ سیاح کو وہاں پر آکسیجن کی کمی محسوس ہوئی اور دل کا دورہ پڑا ۔