زمین کے استعمال میں تبدیلی

کشتواڑ//زمین کے استعمال میں تبدیلی سے متعلق ضلع سطح کی کمیٹی کی ہفتہ کو یہاں ڈپٹی کمشنر اشوک شرما کی صدارت میں میٹنگ ہوئی جس میں ضلع بھر سے آن لائن موصول ہونے والی درخواستوں پر تبادلہ خیال اور منظوری دی گئی۔میٹنگ میں شرکت کرنے والے افسران میں سی ای او کشتواڑ ڈیولپمنٹ اتھارٹی/ایس ڈی ایم چھاترو اندرجیت پریہار، اے سی آر کشتواڑ ورونجیت سنگھ چارک، ڈی ایف او کشتواڑ ساگر سنگھ اور دیگر متعلقہ افسران شامل تھے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایک طرف غیر زرعی مقاصد کے لیے زرعی اراضی کی بے قابو تبدیلی کو ریگولیٹ کرنے اور دوسری طرف ضلع اور عوام کی ترقیاتی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔اجلاس میں تفصیلی بحث کے بعد زرعی اراضی کو غیر زرعی میں تبدیل کرنے کے لیے جمع کرائے گئے پانچوں کیسز کی منظوری دی گئی۔ڈی سی نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ لینڈ کنورڑن ریگولیشنز 2022 کے تحت قوانین کی روشنی میں دستاویزات کی درست تصدیق کے بعد درخواست دہندگان کو این او سی کا بروقت اجراء یقینی بنایا جائے۔انہوں نے افسران کو مشورہ دیا کہ وہ درخواستوں کو نمٹانے سے پہلے فیلڈ سرٹیفیکیشن حاصل کریں۔