سرینگر//کشمیر تحریک خواتین کی سر براہ زمردہ حبیب نے دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کی عیادت کی جنہیں نازک حالت میں ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ زمردہ حبیب نے صفا مروہ ہسپتال جاکر آسیہ اندرابی کی خبر گیری کی اور اس بات پر سخت افسوس کا اظہار کیا کہ اُن کی بیماری جموں جیل میںطبی سہولیت بہم نہ پہنچانے کی وجہ سے نازک بن گئی۔ زمردہ حبیب نے کہاکہ آسیہ اندرابی کی اسیری امپھالہ جیل میںکوئی بھی طبی سہولیت فراہم نہیں کی گئی جس کی وجہ سے اُنہیں صحت کے حوالے سے کئی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے آسیہ اندرابی کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور تمام نظربندوں کو طبی سہولیت کی فراہمی کو یقینی بنائے جانے کی مانگ کی۔