زرعی یونیورسٹی کے ڈگری یافتہ امیدار پریس کالونی میں نمودار

 
سرینگر //رہبر باغبانی سکیم متعارف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سٹوڈنٹ کونسل سکاسٹ یونیورسٹی کے ڈگری یافتہ نوجوانوں نے پریس کالونی میں احتجاجی مظاہرے کئے اور مطالبہ کیا کہ اُن کی جانب دھیان دیا جائے ۔ ہارٹیکلچر گریجویٹس امیدواروںنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے ۔مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ اُن کیلئے رہبر باغبانی سکیم متعارف کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ اس پوسٹ کیلئے ایم ایس سی کے بجائے بی ایس سی رکھا جائے تاکہ وہ بھی بھرتی عمل میں شریک ہو سکیں ۔احتجاج کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پچھلے 15برسوں کے دوران ایک بھی اسامی کو متعلقہ محکمہ کو پُر کرنے کیلئے نہیں بھیجی گئی ہے ۔انہوں نے ریاست کے گورنر ستیہ پال ملک سے اپیل کی ہے کہ وہ اس جانب دھیان دیں تاکہ اُن کا مستقبل تباہ ہونے سے بچ سکے ۔مظاہرہ کر رہے طلباء کا کہنا تھا کہ وہ کس سالوں سے ڈگریاں کر کے بیٹھے ہیں لیکن اُن کی جانب کوئی دھیان نہیں دیتا ۔انہوں نے بتایا کہ کئی ایک طلباء ایسے ہیں جن کی عمر کی حد بھی پار ہو رہی ہے ۔