زرعی قوانین کی واپسی پر صدر جمہوریہ کی بھی مہر ثبت

نئی دہلی //وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ تینوں زرعی قوانین واپس لیے جانے کا اعلان کیے جانے کے بعد 29 نومبر کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے اسے منسوخ کرنے والا بل پاس ہو گیا تھا، اور اب صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے بھی اس پر مہر لگا دی ہے۔ صدر جمہوریہ کی منظوری کے ساتھ ہی باضابطہ طور پر تینوں زرعی قوانین منسوخ ہو گئے ہیں۔ زرعی قوانین کو رد کیے جانے اور ایم ایس پی پر قانون بنائے جانے کو لے کر گزشتہ ایک سال سے زیادہ مدت سے کسان مظاہرہ کر رہے ہیں۔ زرعی قوانین واپس لیے جانے کا کسانوں کا مطالبہ تو پورا ہو گیا ہے، پھر بھی وہ ایم ایس پی پر قانون بنانے کو لے کر ہنوز مظاہرہ کرتے نظر  آرہے ہیں۔