سرینگر//جنوبی کشمیر میں اننت ناگ ضلع کے گنڈبابا گاوں میں جس جنگجو کوگذشتہ روز سیکورٹی فورسز نے زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا وہ جمعہ کو صدر اسپتال سرینگر میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق ظہیر عباس لون ساکن پلوامہ نامی اس جنگجو کو فورسز کے ساتھ گولیوں کے تبادلے دوران گولی لگی تھی جس کے بعد اسے گرفتار کرکے اسپتال میں بھرتی کیا گیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ گنڈ بابا گاوں میں گذشتہ روز فورسز آپریشن دوران جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا تھا ۔جائے مقام سے بعد میں ایک زخمی جنگجو کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی جس کو پہلے ضلع اسپتال اور بعد میں بہتر علاج و معالجہ کیلئے صدر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔